تلنگانہ

ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیاں خود امریکہ کیلئے تباہ کن: سی رنگاراجن

آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر سی رنگاراجن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی چند اقتصادی پالیسیوں نے نہ صرف عالمی معاشی رحجانات کو روک دیا ہے بلکہ ان کی یہ پالیسیاں خود شمالی امریکن قوم کیلئے تباہ کن بھی ہیں۔

حیدرآباد (پی ٹی آئی) آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر سی رنگاراجن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی چند اقتصادی پالیسیوں نے نہ صرف عالمی معاشی رحجانات کو روک دیا ہے بلکہ ان کی یہ پالیسیاں خود شمالی امریکن قوم کیلئے تباہ کن بھی ہیں۔

اکفائی فاونڈیشن فار ہائر ایجوکیشن کے 15 ویں کانوکیشن سے یہاں خطاب کرتے ہوئے رنگا راجن نے برکس ممالک کا نام لئے بغیر کہا کہ چند ممالک پر مشتمل بلاکس ابھر رہے ہیں۔ ان کے پاس آزاد تجارت ضروری ہے مگر حتمی مقصد آزادی تجارت کے ساتھ ایک وسیع دنیا بھی ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم کی اقتصادی کونسل کے سابق صدرنشین رنگاراجن نے کہا کہ آج دنیا تیزی سے بدل رہی ہے۔ صدر ٹرمپ کی بعض اقتصادی پالیسیوں کے کے تعاقب نے عالمی تجارت کو ٹھپ کردیا ہے۔

امید ہے کہ اچھی عقل غالب آئے گی اور امریکی پالیسی سازوں کو جلد احساس ہوگا کہ وہ جن پالیسیوں پر عمل کرنا چاہتے ہیں، وہ خود ان کیلئے تباہ کن ہوں گے۔ ٹرمپ کی ان پالیسیوں سے ہندوستان سب سے زیادہ متاثرہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکشت بھارت ویژن صرف شماریاتی مقصد نہیں ہے بلکہ یہ ایک تبدیلی کا سفر ہے جس کیلئے حکومت اور سماج کے تمام طبقات کی اجتماعی مساعی کی ضرورت ہے۔متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے سابق گورنر سی رنگا راجن نے اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔