تعلیم و روزگار
ٹی ایس ایپسٹ کے نتائج جاری
اگریکلچر اینڈ فارمیسی کورسس کے لئے اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے 91,633 طلبہ میں سے 82,163 طلبہ کامیاب قرار دئے گئے۔ انجینئرنگ اسٹریم میں کامیابی کا فیصد 74.98رہا۔
حیدرآباد: تلنگانہ انجینئرنگ، اگریکلچر اینڈ فارمیسی کامن انٹرنس ٹسٹ (ٹی جی ایپسٹ) کے نتائج پرنسپال سکریٹری محکمہ تعلیمات بی وینکٹیشم نے آج صبح جاری کئے۔ لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت حاصل رہی۔ جنہوں نے 90.18 فیصد کامیابی حاصل کی اور لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 88.25فیصد رہا۔
اگریکلچر اینڈ فارمیسی کورسس کے لئے اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے 91,633 طلبہ میں سے 82,163 طلبہ کامیاب قرار دئے گئے۔ انجینئرنگ اسٹریم میں کامیابی کا فیصد 74.98رہا۔
انجینئرنگ اسٹریم میں ٹاپ رینکر آندھراپردیش کے سریکاکلم ضلع کے پالاکنڈہ کی جوتیر آدتیہ رہیں۔ کرنول کے پنچالنگالو سے تعلق رکھنے والے ہرشا کو دوسرا اور سکندرآباد کے ترمل گری کے رہنے والے رشی شیکھر شکلا کو تیسرا رینک حاصل ہوا۔