حیدرآباد

اسٹرانگ رومس پر مسلسل نظررکھنے کلکٹر حیدرآباد کی مسلح فورسس سے خواہش

کلکٹر نے ان اسٹرانگ رومس کی 24 گھنٹے نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرانگ رومس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، تاکہ مسلسل نظر رکھی جاسکے۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی نے مرکزی مسلح فورسس سے خواہش کی کہ وہ اسٹرانگ رومس پر مسلسل نظر رکھیں۔ جہاں پر 4جون کی ووٹوں کی گنتی کے لئے ای وی ایمس کو رکھا گیا ہے۔ انہوں نے نامپلی کے نمائش گراؤنڈ کے کملا نہرو پالی ٹیکنک میں رکھے گئے ای وی ایمس کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال

 یہ ای وی ایمس حلقہ اسمبلی چارمینار کے ہیں۔ کلکٹر نے ان اسٹرانگ رومس کی 24 گھنٹے نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹرانگ رومس میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں، تاکہ مسلسل نظر رکھی جاسکے۔

مرکز کے مسلح دستے اسٹرانگ رومس کی نگرانی کررہے ہیں۔ شہر حیدرآباد اور نواحی علاقوں میں بیشتر مقامات پر بنائے گئے اسٹرانگ رومس میں حیدرآباد پارلیمانی حلقہ کے ای وی ایمس رکھے گئے ہیں۔

a3w
a3w