یوروپ

دوران پرواز ترکش ایئرلائن کے پائلٹ کا انتقال ، طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے منگل کی شام امریکہ کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔

انقرہ: ٹرکش ایئرلائن کا ایک پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا جس کے بعد ترکیہ کی قومی ایئرلائن نیویارک میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے سیلابی پانی میں ہنگامی لینڈنگ کی(ویڈیو)
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج
دہلی ایرپورٹ پر انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی خبر کے مطابق ایئر لائن کے ترجمان یحییٰ استن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہوائی جہاز نے منگل کی شام امریکہ کے مغربی ساحلی شہر سیئٹل سے اڑان بھری تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیئٹل سے استنبول ایئربس 350 کی پرواز ٹی کے 204 کا پائلٹ دوران پرواز گر گیا، ابتدائی طبی امداد دینے کی ناکام کوشش کے بعد دوسرے پائلٹ اور ساتھی پائلٹ کے فلائٹ عملے نے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پائلٹ لینڈنگ سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔

ترجمان نے لکھا کہ 2007 سے ترکش ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے 59 سالہ پائلٹ نے مارچ میں طبی معائنہ کرایا تھا جس میں صحت کے مسائل کا کوئی اشارہ نہیں ملا تھا۔