تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں دو الیکٹرک بائیکس کو آگ لگ گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا

تازہ ترین واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں پیش آیا جہاں دو الیکٹرک بائیکس اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کیتان اپنی الیکٹرک بائیک پر شیو جی چوک کے قریب واقع ہنومان مندر گئے تھے۔

حیدرآباد: حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد

تازہ ترین واقعہ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں پیش آیا جہاں دو الیکٹرک بائیکس اچانک آگ کی لپیٹ میں آ گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وجے کیتان اپنی الیکٹرک بائیک پر شیو جی چوک کے قریب واقع ہنومان مندر گئے تھے۔

انہوں نے اپنی بائیک مندر کے سامنے ایک خالی جگہ پر پارک کی اور درشن کے لئے مندر کے اندر چلے گئے لیکن جب وہ پوجا کے بعد باہر آئے تو دیکھا کہ ان کی بائیک آگ کی لپیٹ میں ہے۔

آگ کی شدت کی وجہ سے اس کے قریب کھڑی ایک اور بائیک بھی جل کر خاکستر ہو گئی۔ مقامی افراد نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا۔

یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آیا کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی یا پھر الیکٹرک بائیک میں خرابی کے باعث آگ لگی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔