تلنگانہ

بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے پر رکن اسمبلی ملکاجگری ہنمنت راؤ بی آر ایس سے مستعفی

تاہم رکن اسمبلی‘حلقہ اسمبلی میدک سے اپنے فرزند کو ٹکٹ دینے کامطالبہ کررہے تھے لیکن پارٹی قیادت نے میدک سے راؤ کے فرزند روہت راؤ کو ٹکٹ دینے سے انکارکردیا جس کے سبب وہ پارٹی کی قیادت سے شدید ناراض تھے۔

حیدرآباد: حکمراں جماعت بی آر ایس کے رکن اسمبلی مانیم پلی ہنمنت راؤ نے جمعہ کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ریاستی اسمبلی کے مجوزہ انتخابات میں حلقہ میدک سے فرزند کوٹکٹ نہ دیئے جانے پربطوراحتجاج راؤ نے بی آر ایس سے مستعفی ہونے کااعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
چہل کی بیوی بھی سلکٹرس سے ناراض
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
ویڈیو: اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
رجب طیب اردغان کے 15مشیر مستعفی

 ویڈیوپیام میں بھارت راشٹراسمیتی سے ترک تعلق کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس بات کا جلداعلان کریں گے کہ وہ کس جماعت میں شامل ہوں گے۔گریٹر حیدرآبادکے اسمبلی حلقہ ملکاجگری کے موجودہ رکن اسمبلی ایم ہنمنت راؤ کوبی آرایس نے اس حلقہ سے دوبارہ ٹکٹ دینے کافیصلہ کیاتھا ۔

تاہم رکن اسمبلی‘حلقہ اسمبلی میدک سے اپنے فرزند کو ٹکٹ دینے کامطالبہ کررہے تھے لیکن پارٹی قیادت نے میدک سے راؤ کے فرزند روہت راؤ کو ٹکٹ دینے سے انکارکردیا جس کے سبب وہ پارٹی کی قیادت سے شدید ناراض تھے۔

 انہوں نے دعویٰ کہاکہ ملکاجگری حلقہ کے عوام‘ان کے مداحوں اور تلنگانہ کے دورافتادہ علاقوں سے ان کے خیرخواہوں کی عین خواہش کے مطابق وہ بی آرایس سے مستعفی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے حلقہ کے عوام کویقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور مرتے دم تک عوامی خدمات کرتے رہیں گے۔راؤ نے کہاکہ خودسپرد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوگا۔بی آرایس کے صدروچیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے 21 اگست کوپارٹی کے جن 115 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی اس میں مانیم پلی ہنمنت راؤکا نام بھی شامل تھا۔

امیدواروں کی فہرست کی اجرائی سے چندگھنٹے قبل ہنمنت راؤنے پارٹی کے سرکردہ قائد وریاستی وزیر فینانس وصحت ٹی ہریش راؤکوشدید تنقید کانشانہ بنایا اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ ہریش راؤ نے پارٹی کے کئی قائدین کاسیاسی کیرئیر تباہ کیاہے۔

ان سے اس کا جواب لینا ہوگا۔راؤ کے ان الزامات سے پارٹی قائدین سکتہ میں آگئے تھے۔ انہوں نے حلقہ میدک سے میرے فرزند روہت راؤ کوپارٹی ٹکٹ نہ دینے پر آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ حکمراں جماعت بی آرایس نے حلقہ میدک سے موجودہ ایم ایل اے پدما دیوریندر ریڈی کو ایک بارپھر امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w