امریکہ و کینیڈا

امریکہ کے نیوجرسی میں دو ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا کر تباہ

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

نیوجرسی: امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں پیش آنے والے ایک فضائی حادثے میں دو ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
سابق ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہوا: حتمی رپورٹ
3 امریکی ریاستوں میں ہندوستانیوں کا احتجاج
امریکہ میں مسلمانوں کو گھروں اور مسجد کی تعمیر سے روک دیا گیا
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک فوجی کی سرسلہ میں آخری رسومات


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو ہیلی کاپٹرز کے حادثے کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔


امریکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بیسن روڈ کے علاقے میں دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان تصادم ہوا ہے، حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔


پولیس حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے۔


رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں پائلٹ کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔


امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔