شمال مشرق

کیرالہ دھماکے میں دو ہلاک، 52 زخمی

کیرالہ کے کوچی میں اتوار کی صبح عیسائی برادری یہووا وٹنس کے ایک دعائیہ جلسے میں ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 52 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

کوچی: کیرالہ کے کوچی میں اتوار کی صبح عیسائی برادری یہووا وٹنس کے ایک دعائیہ جلسے میں ہوئے سلسلہ وار دھماکوں میں اب تک دو لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 52 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ
راشن دکانوں پر مودی کی تصویر نہیں لگائی جائے گی
مرکز کے ظلم کے خلاف انسانی زنجیر احتجاج، لاکھوں افراد کی شرکت
مسلم لیگ قائد کے مکان پر ریکوری نوٹس

کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے کہا کہ تھوڈپوزا کی رہنے والی 56 سالہ کماری کی آج شام یہاں کے ایک اسپتال میں جھلسنے سے موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا ’’مختلف اسپتالوں میں لے جانے والے 52 زخمیوں میں سے 30 اب بھی زیر علاج ہیں۔‘‘ 18 شدید زخمی آئی سی یو میں ہیں۔ ایک بچے سمیت چھ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

کوچی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اتوار کو تھریسور ضلع کے کوڈاکارا پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی کی اور اعتراف کیا کہ اس نے یہاں کالامسری میں عیسائی برادری کے ایک دعائیہ جلسے میں ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) نصب کی تھی۔