آندھراپردیش

سری وینکٹیشور زوپارک میں شیر کے بچہ کی موت

چڑیا گھر کے اہلکاروں نے ان کو ریسکیو ہوم منتقل کر دیا۔حال ہی میں جب ان شیرکے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا ان کو دودھ پلارہا تھا تو ایک بچہ کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی کے سری وینکٹیشور زو پارک میں شیر کے بچہ کی موت ہو گئی۔ کرنول ضلع سے شیر کے چار بچے، جو حال ہی میں اپنی ماں سے بچھڑگئے تھے کو، دیکھ بھال کے لیے تروپتی زو پارک لایا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کی منگل کی شب موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں
نتائج کے اعلان کے بعد 15 دنوں تک مرکزی فورس کی 25 کمپنیاں برقرار رکھنے کی ہدایت
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
تروملا کی مند ر میں وزیراعظم نریندر مودی کی پوجا
آج سے 4دنوں تک بارش کا امکان
اے پی کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی دہلی طلب

چڑیا گھر کے ذمہ داروں نے کہاکہ بقیہ بچے صحت مند ہیں۔ چڑیا گھر کے اہلکاروں نے ان کو ریسکیو ہوم منتقل کر دیا۔حال ہی میں جب ان شیرکے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والا ان کو دودھ پلارہا تھا تو ایک بچہ کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی پائی گئی۔ منگل کی رات شدید بیمار اس شیر کے بچہ نے دم توڑدیا۔

a3w
a3w