آندھراپردیش
اے پی کے ضلع انامیا میں خوفناک سڑک حادثہ،دو افرادہلاک
اس حادثہ میں ایک فینانس کمپنی سے وابستہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت ضلع چتور کے انی می گانی پلی سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔
حیدرآباد: اے پی کے ضلع انامیا میں خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ بی کوتھاکوٹ منڈل کے تھمننگٹہ کے قریب ایک موٹر سائیکل کو منی لاری نے ٹکر مار دی۔
اس حادثہ میں ایک فینانس کمپنی سے وابستہ دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت ضلع چتور کے انی می گانی پلی سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع کا معائنہ کیا۔ مہلوکین لوکیش اور وینکٹیش کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس سلسلسہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس نے جانچ شروع کردی۔