جموں و کشمیر

عبادت گاہ کی بے حرمتی کی کوشش

جموں وکشمیر پولیس نے جمعہ کے دن کہا کہ جنوبی کشمیر کے دادسرا(ترال) میں ایک مقامی عبادت گاہ کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی۔

سری نگر: جموں وکشمیر پولیس نے جمعہ کے دن کہا کہ جنوبی کشمیر کے دادسرا(ترال) میں ایک مقامی عبادت گاہ کی بے حرمتی کی کوشش کی گئی۔

بعض شرپسندوں نے کھڑکیوں کے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ حملہ‘ جمعرات کی رات ہوا۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔

اسے شبہ ہے کہ امن اور نظم وضبط درہم برہم کرنے کے لئے شرپسندوں نے یہ حرکت کی۔

a3w
a3w