مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فائرنگ میں دو فلسطینیوں کی موت

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیم نے محلے کے ایک گھر سے دو لاشیں برآمد کیں۔

رملہ: شمالی مغربی کنارے کے جنین شہر کے مشرقی علاقے میں منگل کو اسرائیلی فائرنگ میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
آیت اللہ خامنہ ای کا پاسداران انقلاب کو اہم پیغام
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس

یہ اطلاع فلسطینی طبی ذرائع نے دی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی ٹیم نے محلے کے ایک گھر سے دو لاشیں برآمد کیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے کے بعد دو نامعلوم متاثرین کو جنین کے سرکاری اسپتال میں لایا گیا تھا۔ واقعے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اسرائیل عام طور پر مغربی کنارے میں ان چھاپوں کو فلسطینی مسلح گروپوں سے وابستہ عسکریت پسندوں کو نشانہ بناکر کئے جانے والے حملے کو ’’انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں‘‘ کے طور پر بیان کرتا ہے۔

منگل کی صبح سے جنین میں اسرائیلی حملوں کے دوران ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

اس سے پہلے دن میں، جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ میں اسرائیلی فوج کے ایک گھر کے محاصرے کے دوران تین فلسطینی مارے گئے تھے۔