دہلی

دہلی پولیس کے دو ملازمین معطل، کیس درج

دہلی پولیس کے دوملازمین نے بتایا جاتا ہے کہ مسقط اور قطر سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے دو بزنس مین کے پاس سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا چھین لیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کے دوملازمین نے بتایا جاتا ہے کہ مسقط اور قطر سے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والے دو بزنس مین کے پاس سے 50 لاکھ روپے مالیت کا سونا چھین لیا ہے۔

اس کی اطلاع ہفتہ کو ملی۔ جبکہ بزنس مینوں کے پاس سے سونا 20 دسمبر کو لے لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کے دونوں ملازمین کو معطل رکھا گیا ہے اور ان کے خلاف ایک کیس درج کرلیاگیا۔

پولیس کے ایک عہدیدار جو اپنے نام کا انکشاف کرنا نہیں چاہتے۔ بتایا کہ پولیس کے دونوں ملازمین ہیڈکانسٹبل رینک کے ہیں جنہیں معطل کیا جاچکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو بزنس مین دو علٰحدہ فلائیٹس سے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

ایک کا تعلق قطر سے اور دوسرے کا مسقط سے ہے۔ جن کے پاس 400 اور 600 گرام سونا تھا۔ ہیڈکانسٹبلس کو سونے کا علم تھا اس لئے دونوں افراد کو تلاشی کے بہانے لیجایا گیا اور ایف آر آئی درج کرنے کی بزنس مین کو دھمکی دی گئی۔

پولیس کے ملازمین نے بعد میں بزنس مین کو بتایا کہ اگر وہ سونا ان کے حوالے کردیں تو انہیں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ جس کے بعد دونوں بزنس مینوں نے پولیس ملازمین کو سونا حوالے کردیا۔ ایک شخص کا تعلق حیدرآباد سے تھا جبکہ دوسرے کا ناگور (مہاراشٹرا) سے ہے۔

24 دسمبر کو وہ آئی جی آئی پولیس اسٹیشن اپنے شراکت داروں کے ساتھ پہنچے تاکہ اس معاملہ کے تعلق سے رپورٹ پیش کی جاسکے۔

پولیس کو معمول ہوا کہ سونا درحقیقت ان افراد کا ہے اور ہیڈکانسٹبلوں نے جبری طورپر سونا لے لیا ہے جس کے بعد دونوں پولیس ملازمین کے خلاف ایک ایف آر آئی درج کیاگیا۔ پولیس کے عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہاکہ ہم نے دونوں پولیس ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔