جرائم و حادثات

بیرونی ممالک ملازمت کیلئے فرضی ویزا‘ دو افراد گرفتار

ان دونوں نے جے ایم ریڈی کنسلٹنسی حیات نگرمیں کھولی اورملازمت کے خواہشمندوں سے 84لاکھ روپئے وصول کئے۔انہوں نے تمام کو فرضی ویزا حوالے کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹاسک فورس نارتھ زون کی ٹیم نے بیرونی ممالک ملازمتوں کا موقع فراہم کرنے کے بہانے دھوکہ دینے والے دو افراد کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دو لیاب ٹاپس، موبائل فونس ضبط کرلئے۔ملزمین کی شناخت 30سالہ وائی ابھیشیک ریڈی اور 41 سالہ ٹی چنماں کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

ان دونوں نے جے ایم ریڈی کنسلٹنسی حیات نگرمیں کھولی اورملازمت کے خواہشمندوں سے 84لاکھ روپئے وصول کئے۔انہوں نے تمام کو فرضی ویزا حوالے کیا۔اس طرح ان دونوں نے 25افراد کو دھوکہ دیا۔ان دونوں کیخلاف معاملہ درج کرنے کے بعد یہ دونوں روپوش ہوگئے تاہم ٹاسک فورس کی ٹیم نے نارائن گوڑہ پولیس کی مدد سے ان کو گرفتار کرلیا۔