جرائم و حادثات

خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط

ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے خودساختہ ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے میڈیکل میٹریل ضبط کرلیا۔

حیدرآباد: ساوتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے خودساختہ ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے میڈیکل میٹریل ضبط کرلیا۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
گانجہ کی فروخت میں ملوث ایک شخص گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار

پولیس پریس نوٹ کے بموجب بہادر پورہ کے 41 سالہ اسلم شفیع سعید جو گچی باؤلی علاقہ میں واقع ری ڈیفائن ہیئر ٹرانسپلانٹ اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر میں بطور ریسپشنسٹ کام کرتے تھے لیکن چند ماہ قبل انہوں نے اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹری اسناد کے بغیر کالا پتھر علاقہ میں ہیئر ٹرانسپلانٹ اینڈ اسکن ڈاکٹر کی حیثیت سے اپنا کلینک چلارہے تھے۔

ٹاسک فورس ٹیم کو خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے خودساختہ ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا اور ان کے خلاف کرائم نمبر 67/2024 میں آئی پی سی دفعات 417، 419، 420 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو کالا پتھر پولیس کے حوالے کردیا۔

ان کے قبضہ سے 2 سل فونس اور میڈیکل میٹریل وغیرہ کو ضبط کرلیا۔

یہ کارروائی ٹاسک فورس ڈی سی پی ایس رشمی پرمول کی نگرانی میں انسپکٹر ساوتھ زون ٹاسک فورس شیخ ذاکر حسین اور سب انسپکٹران کے نرسمہلو، جی انجینیلو اور نوین کی ٹیم نے انجام دی۔

a3w
a3w