جرائم و حادثات

ٹرک کی زد میں موٹر سائیکل سوار دو لوگوں کی موت

مدھیہ پردیش کے گوالیار کے چھاؤنی تھانہ علاقہ میں ٹرک کی زد میں انے سے موٹر سائیکل سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ دونوں افراد یہاں سوگ کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں سے واپس مورینا جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔

گوالیار: مدھیہ پردیش کے گوالیار کے چھاؤنی تھانہ علاقہ میں ٹرک کی زد میں انے سے موٹر سائیکل سوار دو لوگوں کی موت ہوگئی۔ دونوں افراد یہاں سوگ کے پروگرام میں شرکت کے لیے آئے تھے، جہاں سے واپس مورینا جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)

پولس ذرائع کے مطابق ضلع مورینا میں امباہ قصبہ کے باشندے 65 سالہ کیدار سنگھ اور 25 سالہ ستیش سنگھ راٹھور اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے گوالیار کے سبھاش نگر علاقے میں آئے تھے اور آخری رسومات کے بعد گھر واپس لوٹتے ہوئے دونوں کی موت ہوگئی۔

موٹر سائیکل سوار کل شام کو علاقہ سے واپس مورینا جا رہے تھے۔ ان کی موٹر سائیکل چھاؤنی تھانہ علاقے میں تھانے کے سامنے پہنچی ہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے ٹکر مار دی جس سے ان دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

پولس نے دونوں مہلوکین کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور ملزم ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

a3w
a3w