مہاراشٹرا

مودی کے ہاتھوں الجامعۃ السیفیہ کا افتتاح، کہا میں آپ کے خاندان کا ایک فرد ہوں

مودی نے کہا، وقت کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کے اس امتحان میں داؤدی بوہرہ برادری نے ہمیشہ خود کو سچا ثابت کیا ہے۔

ممبئی: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ممبئی میں داؤدی بوہرہ مسلمانوں کے ایک تعلیمی ادارے کے نئے کیمپس کا افتتاح انجام دیا۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
اڈانی مسئلہ پر کانگریس سے وضاحت کامطالبہ، سرمایہ کاری کے دعوؤں پر شک و شبہات
وزیر اعظم کے ہاتھوں اے پی میں این اے سی آئی این کے کیمپس کا افتتاح
سفارتی تنازعہ، دفتر خارجہ میں مالدیپ کے سفیر کی طلبی
وائرل ویڈیو سے مجھے دلی رنج پہنچا: دھنکر (ویڈیو)

الجامعۃ السیفیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے داؤدی بوہرہ مسلمانوں سے کہا کہ آپ سے ملنا میرے اپنے خاندان سے ملنے کے مترادف ہے، براہ کرم مجھے وزیر اعظم نہ کہیں، میں آپ کے خاندان کا فرد ہوں۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ اس خاندان کی چار نسلوں نے مجھے نوازا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ غذائی قلت اور پانی کے تحفظ کے خلاف لڑائی سے لے کر دیگر فلاحی کاموں تک بوہرہ کمیونٹی نے حکومت کے ساتھ کس طرح ہاتھ ملایا، سب لوگ اس بات سے واقف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امرت کال میں، تعلیم کے میدان میں بوہرہ برادری کے تعاون کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ آج ملک نئی قومی تعلیمی پالیسی جیسی اصلاحات کے ساتھ امرت کال کی قراردادوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج ہندوستانی طرز پر ڈھالا گیا جدید تعلیمی نظام ملک کی ترجیح ہے۔

مودی نے کہا، وقت کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کے اس امتحان میں داؤدی بوہرہ برادری نے ہمیشہ خود کو سچا ثابت کیا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ جب میں نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی جاتا ہوں تو میرے بوہرہ بھائی اور بہنیں مجھ سے ملنے ضرور آتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ میرے ارکان خاندان ہیں اور میں اس خاندان کا ایک فرد ہوں۔