جرائم و حادثات
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ ضلع کے تاڈیکل علاقہ کے نواح میں اُس وقت پیش آیا جب حضورآباد سے کریم نگر جانے والی کارکا لاری سے تصادم ہوگیا۔
یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سواردوافرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پہنچ گئی۔کارکے حصوں کو جے سی بی کی مدد سے کاٹتے ہوئے لاشوں کو نکالاگیااورزخمی شخص کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔