جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع میدک میں دو افراد کا قتل

تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے علحدہ علحدہ واقعات میں دو افراد کا قتل کردیاگیا۔ضلع کے کلچارم منڈل کے پوتم شٹی پلی سب اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے آپریٹر کا نائٹ ڈیوٹی کے دوران قتل کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع میدک میں پیش آئے علحدہ علحدہ واقعات میں دو افراد کا قتل کردیاگیا۔ضلع کے کلچارم منڈل کے پوتم شٹی پلی سب اسٹیشن میں خدمات انجام دینے والے آپریٹر کا نائٹ ڈیوٹی کے دوران قتل کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

متقول کی شناخت 35سالہ نریش کے طورپر کی گئی ہے جس کو اس کے ساتھیوں نے خون میں لت پت پایا۔اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔دوسرے واقعہ میں ایک 28سالہ شخص کا قتل اُسیریکاپلی گاوں میں اس کے حریفوں نے کیا۔

اس کی شناخت ای وینکٹیش کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ای نرسمہا کا اس میں ہاتھ ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔