ہیڈ وارڈن پر حملہ کے بعد سب جیل سے دو قیدی فرار (ویڈیو)
جیل کے ہیڈ وارڈن پر حملہ کے بعد یہاں ایک جیل سے دو زیر دریافت قیدی فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع انکا پلی میں پیش آیا۔ ہتھوڑی سے ہیڈ وارڈن پر حملہ کرنے کے بعد چوڈا ورم کی سب جیل سے ریمانڈ کے دو قیدی 27 سالہ رامو اور30 سالہ کمار جمعہ کی صبح فرار ہوگئے۔
چوڈا ورم (اے پی) (پی ٹی آئی) جیل کے ہیڈ وارڈن پر حملہ کے بعد یہاں ایک جیل سے دو زیر دریافت قیدی فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع انکا پلی میں پیش آیا۔ ہتھوڑی سے ہیڈ وارڈن پر حملہ کرنے کے بعد چوڈا ورم کی سب جیل سے ریمانڈ کے دو قیدی 27 سالہ رامو اور30 سالہ کمار جمعہ کی صبح فرار ہوگئے۔
انکا پلی ضلع کے ایس پی توہن سنہا نے یہ بات بتائی۔ کمار، پنچایت سکریٹری تھا جو اپریل سے ریمانڈ میں تھا۔ پکوان کی ڈیوٹی کی تکمیل کے بعد کمار نے کچن کی چابیاں واپس لوٹا نے کے وقت ہتھوڑی سے وارڈن پر حملہ کردیا۔
ہیڈ وارڈن 45 سالہ وی ویرا راجو اور کمار کے درمیان ہنگامہ آرائی کے دوران رامو، ایک کمرہ کی سمت دوڑا جہاں گارڈ محوخواب تھا۔ اُس نے کمرہ کے دروازے کو باہر سے بند کردیا تاکہ گارڈ کو زخمی ہیڈ وارڈن کی مدد سے روکا جاسکے۔
بعدازاں یہ دونوں وارڈن سے کنجیاں لیتے ہوئے مین ڈور سے فرار ہوگئے ان دونوں نے اس جرم کا عمل صرف 3منٹ میں مکمل کرلیا اور پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا۔ ایس پی نے یہ بات کہی۔ جیل سے فرار ہونے کے واقعہ کے بعد ان دونوں کے خلاف اقدام قتل اور فرار ہونے کا کیس درج کیا گیا۔
In dramatic #JailBreak caught on camera, two remand prisoners at #ChodavaramSubjail #Anakapalli #AndhraPradesh attacked jail staffer VeeraRaju in kitchen with hammer, grabbed keys & escaped; @AKPPolice chief #TuhinSinha says police teams searching as they didn't escape on vehicle pic.twitter.com/lPHll5x5v4
— Uma Sudhir (@umasudhir) September 5, 2025
ایس پی سنہا نے کہا کہ رامو، پراپرٹی مجرم ہے اور اس کے خلاف انکاپلی اور وشاکھا پٹنم سٹی میں 6مقدمات درج ہیں۔ انکاپلی پولیس نے رامو کو بعد گرفتار، ریمانڈ پر دیا تھا۔ کمار، سرکاری ملازم پر حملہ کا اصل ملزم ہے۔ وہ، پنشن فنڈ میں تصرف وتغلب کے جرم میں ملوث ہے۔
ضلع الوری سیتا راما راجو کے اننت گری پولیس اسٹیشن کے حدود سے کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس دوران ان دو قیدیوں کو پکڑنے کیلئے پولیس کی کئی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایس پی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کمار اور رامو کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔