کرناٹک
ٹرینڈنگ

کرناٹک میں مسجد کے اندر جئے شری رام کا نعرہ لگانے والے گرفتار

واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ ملزمین جو موٹرسیکل پر سوار تھے‘ مسجد کے احاطہ میں گھس گئے اور جئے سری رام کے نعرے لگانے لگے۔ امام مسجد کے باہر نکلتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

دکشن کنڑا: کرناٹک کے ضلع دکشن کنڑا میں ایک مسجد میں مبینہ طورپر گھس کر جئے سری رام کے نعرے لگانے والے 2  افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایک عہدیدار نے منگل کے دن یہ بات بتائی۔ گرفتار نوجوانوں کے نام کیرتن اور سچن بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
ویڈیو: چنگی چرلہ میں مسجد کے سامنے شرانگیزی۔ دوسرے دن بھی امن درہم برہم کرنے کی کوشش

 دونوں کی عمر 20 سال سے زاء بتائی گئی ہے۔ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا۔ ملزمین جو موٹرسیکل پر سوار تھے‘ مسجد کے احاطہ میں گھس گئے اور جئے سری رام کے نعرے لگانے لگے۔ امام مسجد کے باہر نکلتے ہی وہ وہاں سے فرار ہوگئے۔

 مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں ملزمین کا فوٹیج قید ہوگیا۔ شکایت ملنے پر پولیس نے ملزمین کو ڈھونڈ نکالا اور گرفتار کرلیا۔ اپنی شکایت میں امام مسجد نے کہا کہ نوجوانوں نے مسجد میں گھسنے کے بعد جئے سری رام کے نعرے لگائے دھمکی دی کہ وہ بیاریوں (مسلمانوں) کو رہنے نہیں دیں گے۔ واقعہ سے کشیدگی پھیل گئی اور پولیس نے ملزمین کو پکڑنے ٹیمیں تشکیل دیں۔