تلنگانہ

تلنگانہ کے چرلہ پلی میں منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد ممبئی منتقل

پولیس ان کی حراست حاصل کر کے کیس کی مزید تحقیقات کرے گی۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں گزشتہ ایک سال سے مخصوص گروہ کو میفڈرون منشیات فراہم کر رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چرلہ پلی میں گزشتہ روز منشیات کی تیاری کے معاملہ میں گرفتار دو مشتبہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد ممبئی منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
زیارتِ قبور سنتِ نبویؐ، شبِ برات میں خاص روحانی اہمیت کی حامل: صابر پاشاہ
کمشنرحیدرا نے میڈارم جاترا میں درشن کئے
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،

وسائی ورار پولیس کے مطابق گرفتار شدگان، واگ دیوی لیبارٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالک سرینواس وجے وولیٹی اور کیمیکل اینالسٹ تاناجی کو پیر کو ممبئی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس ان کی حراست حاصل کر کے کیس کی مزید تحقیقات کرے گی۔ پولیس نے بتایا کہ اب تک کی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں گزشتہ ایک سال سے مخصوص گروہ کو میفڈرون منشیات فراہم کر رہے تھے۔

پولیس نے ان کے پاس سے بڑے پیمانہ پرمنشیات ضبط کیں۔اس معاملہ میں اب تک 12افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ مواد کی مقدار سے لگ بھگ 12,000 کروڑ روپے کی منشیات تیار کی جا سکتی تھیں۔

مجموعی طور پر ضبط شدہ سامان میں 5.968 کلوگرام ایم ڈی،27 موبائل فون، گاڑیاں اوردیگر اشیاشامل ہیں۔8 اگست کو عہدیداروں نے پہلے ایک بنگلہ دیشی شہری فاطمہ مراد شیخ المعروف مولا (23)، ساکن میرا روڈ پوروا، کو کشمیرا بس اسٹاپ کے قریب منشیات کے ساتھ گرفتار کیاتھا۔

بعد ازاں تحقیقات کے دوران9 دیگر ملزمین بھی گرفتار کیے گئے، جن سے جملہ178 گرام ایم ڈی،23.97 لاکھ روپے نقد اور قیمتی سامان برآمد ہوا۔تفتیش کے دوران ملزمین نے اعتراف کیا کہ یہ منشیات تلنگانہ سے فراہم کی جا رہی تھیں۔ اندازہ ہے کہ ممبئی میں سالوں کے دوران سینکڑوں کلوگرام میفڈرون منشیات تیار اور مارکٹ میں سپلائی کی گئی ہے۔