تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں دوہزارسال قبل کے سکے مٹی کے گھڑے میں پائے گئے

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں تقریبا دوہزارسال قبل کے سکے ایک مٹی کے گھڑے میں پائے گئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں تقریبا دوہزارسال قبل کے سکے ایک مٹی کے گھڑے میں پائے گئے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

گذشتہ روزضلع کے پانی گڑی گاوں میں محکمہ آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی جانب سے کی گئی کھدوائی کے دوران سکوں کے علاوہ بدھ مت سے متعلق دیگر اشیا پائی گئیں۔

ان سکوں کی تعداد تین ہزارہے۔ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مہاتلاواروں سے تعلق رکھنے والے سکے ہیں جو ستواہنا کے جاگیر دار تھے۔

پانی گڑی تیسری صدی قبل مسیح کے وسط میں بدھ مت کا ایک اہم مرکزتھا۔ یہاں پہاڑی پر 16 ایکڑ کے رقبے پر پھیلا ہوا بدھسٹ اسٹوپا بھی موجود ہے۔

سب سے پہلے، 1941 میں، اس وقت کی نظام حکومت نے پہلی بار پانی گڑی گاؤں میں کھدائی کی تھی۔ بعد ازاں 2002 اور 2015 میں بھی کھدائی کی گئی تھی۔