جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس نے پہلے امید وار کا کیا اعلان، اننت ناگ – راجوری – پونچھ سیٹ پر میاں الطاف احمد بطور امید وار نامزد

نیشنل کانفرنس نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے پہلے امیدوار کا علان کرتے ہوئے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کو اننت ناگ- راجوری- پونچھ لوک سبھا نشست کے لئے بطور پارٹی امید وار نامزد کیا ہے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس نے آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لئے اپنے پہلے امیدوار کا علان کرتے ہوئے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کو اننت ناگ- راجوری- پونچھ لوک سبھا نشست کے لئے بطور پارٹی امید وار نامزد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ نے کشمیر کی صورتحال کاجائزہ لیا
تلنگانہ کابینہ میں توسیع پر تمام کی نگاہیں مرکوز
دستور میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمرعبداللہ
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)

یہ اعلان پیر کے روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈ کوارٹر پر میاں الطاف احمد کی موجودگی میں کیا۔

اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق موجود تھے۔

عمر عبداللہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا: میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی اجازت سے اننت ناگ – راجوری – پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور تجربہ کار سیاست دان میاں الطاف احمد لہروی کو پارٹی کے امید وار کے طور پر نامزد کرتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ میاں الطاف احمد کو اس سیٹ کے لئے بطور امید وار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ‘اس لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں صاحب سے بہتر کوئی امید وار نہیں ہے، لوگ ان کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقف ہیں’۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘میاں صاحب نے کبھی لوگوں سے مذہب یا ذات پات کے نام پر ووٹ حاصل نہیں کیا ہے’۔

انہوں نے اس نشست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میاں الطاف احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لئے 7 مئی کو اس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

a3w
a3w