حیدرآباد

دو نوجوان لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس وہاں پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔گھر میں اُس وقت کوئی اور موجود نہ تھا، اس لئے پولیس نے اسے مشتبہ موت کا کیس قرار دیا ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے بالاپور علاقہ میں دو نوجوان لڑکیوں کی مشتبہ حالت میں موت سے سنسنی پھیل گئی ہے۔ ونِیلا اور اَکھیلا نامی دو بہنوں کے اپنے گھر میں پھانسی لے کر خودکشی کر لینے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
مدینہ اسکولز کا سالانہ پروگرام ’’ترنگ‘‘ شاندار ثقافتی مظاہرے کے ساتھ منعقد
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس وہاں پر پہنچی اور مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔گھر میں اُس وقت کوئی اور موجود نہ تھا، اس لئے پولیس نے اسے مشتبہ موت کا کیس قرار دیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بڑی بہن ونِیلا نے کسی نوجوان سے محبت کی شادی کی تھی اور گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔ بعد ازاں خاندان والوں نے بین ذات شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اُسے گھر واپس لایا تھا۔

اس کے بعد سے دونوں بہنوں کے رویہ میں تبدیلی دیکھی گئی تھی۔ان حالات میں پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا دونوں بہنوں نے واقعی خودکشی کی ہے یا کسی نے ان کا قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔