دہلی

دہلی میں انڈیا بلاک کی مہاریالی

ملک کے مفادات اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپوزیشن انڈیا بلاک 31مارچ کو دہلی کے رام لیلہ میدان میں ”مہاریالی“ منعقد کرے گا۔

نئی دہلی: ملک کے مفادات اور جمہوریت کے تحفظ کیلئے اپوزیشن انڈیا بلاک 31مارچ کو دہلی کے رام لیلہ میدان میں ”مہاریالی“ منعقد کرے گا۔

متعلقہ خبریں
جیل میں کجریوال سے دہشت گرد جیسا سلوک: بھگونت مان
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
کجریوال سنگین عارضہ میں مبتلا نہیں، درخواست ضمانت مسترد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
کجریوال کی عبوری ضمانت میں توسیع سے عدالت کا انکار

عام آدمی پارٹی قائد گوپال رائے نے اتوار کے دن یہ بات کہی۔ یہ اعلان جمعرات کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ہاتھوں چیف منسٹر دہلی اروندکجریوال(55 سالہ) کی گرفتاری کے بعد ہوا۔ جمعہ کے دن عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر کو 28مارچ تک مرکزی ایجنسی کی تحویل میں دے دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انڈیابلاک کے حلیفوں عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے ریالی کا اعلان کیا۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ ملک میں جو ہورہا ہے اس کے خلاف ہم 31مارچ کو رام لیلامیدان میں مہاریالی کریں گے۔ انڈیابلاک کی اعلیٰ قیادت اس میں حصہ لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت اور ملک خطرہ میں ہے۔ انڈیا بلاک کی تمام جماعتیں ملک کے مفادات اور جمہوریت کی حفاظت کیلئے مہاریالی میں حصہ لیں گی۔ گوپال رائے نے دعویٰ کیاکہ کجریوال کی گرفتاری نے عوام کو برہم کردیا جو دستور کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بات صرف اروندکجریوال کی نہیں ہے‘ ساری اپوزیشن کو دھمکایاجارہا ہے۔ بی جے پی والے یاتو پیسے دے کر لوگوں کو خریدتے ہیں یا ای ڈی اور سی بی آئی سے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔ جھوٹے کیسوں میں لوگوں کو گرفتارکرایاجاتا ہے۔

انہوں نے جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین کی گرفتاری کا حوالہ دیا۔ انہوں نے الزام عائدکیاکہ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی اور آرجے ڈی قائد تیجسوی یادو کو بھی نشانہ بنایاجارہا ہے۔ عام آدمی پارٹی قائد نے کہا کہ ملک کوبچانے ساری اپوزیشن متحد ہورہی ہے۔

دہلی پردیش کانگریس کے صدر ارویندرسنگھ لولی نے الزام عائد کیاکہ مقابلہ کا مساوی میدان فراہم نہیں کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 31مارچ کی مہاریالی سیاسی ریالی نہیں ہوگی بلکہ ملک کی جمہوریت کو بچانے اور بی جے پی زیرقیادت مرکز کے خلاف آواز اٹھانے کا ذریعہ ہوگی۔

a3w
a3w