سیارہ فلم کے بعد سنیما ہال بنا لڑائی کا میدان، ایک گرل فرینڈ کیلئے 2 دوستوں کی لڑائی۔ ویڈیو وائرل
مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں واقع ایک مال کے سنیما ہال کے باہر دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور وہ بھی ایک لڑکی (گرل فرینڈ) کو لے کر۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکے فلم دیکھنے کے بعد باہر نکلے۔
گوالیار / مدھیہ پردیش – بالی ووڈ فلم سیارہ اس وقت سنیما گھروں میں خوب دھوم مچا رہی ہے اور خاص طور پر نوجوانوں میں اس فلم کو لے کر زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایسی کئی خبریں گردش میں ہیں کہ لوگ فلم دیکھ کر اتنے جذباتی ہو جاتے ہیں کہ بعض تو سینما ہال میں بیہوش بھی ہو جاتے ہیں۔
ایسے ہی ایک واقعہ نے اب سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار شہر میں واقع ایک مال کے سنیما ہال کے باہر دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا اور وہ بھی ایک لڑکی (گرل فرینڈ) کو لے کر۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں لڑکے فلم دیکھنے کے بعد باہر نکلے۔ دونوں کے درمیان کسی بات پر بحث ہوئی جو آہستہ آہستہ بڑھتی گئی۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ گوالیار کے پڑاؤ تھانے کے دائرہ کار میں آنے والے ڈی بی مال کے سنیما ہال کے باہر پیش آیا۔ فلم ختم ہونے کے بعد جیسے ہی دونوں لڑکے ہال سے باہر نکلے، ان کے درمیان گرل فرینڈ کے معاملہ پر تلخ کلامی شروع ہو گئی، جو کچھ ہی لمحوں میں ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔
موقع پر موجود کسی شخص نے ان کی مار پیٹ کی ویڈیو اپنے موبائل فون میں قید کر لی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔چند افراد نے بیچ بچاؤ کی کوشش بھی کی، لیکن دونوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔
सैयारा सिनेमा गेले पाहायला अन् 2 तरुणांची थिएटरमध्येच झाली मारामारी, व्हिडीओ व्हायरल #Saiyaara pic.twitter.com/WqZo2eSg14
— VIRALबाबा (@viralmedia70) July 25, 2025
یہ لڑائی دیکھنے کے لئے وہاں اچھی خاصی بھیڑ جمع ہو گئی۔ تاہم حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنے ہنگامہ خیز واقعہ کے باوجود پولیس میں تاحال کوئی رسمی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جب یہ ویڈیو سامنے آیا تو صارفین نے بھی خوب تبصرے کئے۔ ایک نے لکھا: سیارہ کا سائیڈ اِفیکٹ لگتا ہے!” دوسرے نے پوچھا: گرل فرینڈ کہاں ہے بھائی؟” جب کہ ایک اور صارف نے سخت الفاظ میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا: "یہ کیسی واہیات حرکتیں کر رہے ہیں یہ لڑکے، وہ بھی ایک لڑکی کے لئے؟”
فلم ‘سیارہ’ کے ساتھ جڑے اس واقعہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ آیا نوجوانوں میں فلموں کا اثر حد سے زیادہ بڑھتا جا رہا ہے؟