کھیل

فیفا ورلڈ کپ: اب سے کچھ ہی دیر میں دوسرا سیمی فائنل

دوسرا سیمی فائنل میچ اب سے کچھ ہی دیر میں قطر کے ال بیت اسٹیڈیم میں دفاعی چمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوحہ: قطر میں کھیلا جارہا فیفا ورلڈ کپ ختم ہونے کو اب کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ اس ورلڈ کپ میں ایک سے ایک میچس دیکھنے میں آئے جہاں نسبتاً کمزور ٹیموں نے طاقتور ٹیموں کو ہرادیا۔

ابتدائی راؤنڈ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو جبکہ جاپان نے جرمنی کو شکست سے دوچار کیا۔ جرمنی کی حالت اتنی بری ہوئی کہ وہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی نہیں ہوپائی تاہم ارجنٹائن کی ٹیم جلد ہی سنبھل گئی اور اب وہ اتوار کو فائنل مقابلہ میں دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم کے خلاف ٹرافی کے لئے صف آراء ہوگی۔

دوسرا سیمی فائنل میچ اب سے کچھ ہی دیر میں قطر کے ال بیت اسٹیڈیم میں دفاعی چمپئن فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ورلڈ کپ میں مراکش نے سب کو حیران کردینے والا کھیل پیش کیا ہے۔ اس کی دفاعی لائن کافی مضبوط ہے جسے اب تک ہوئے میچوں میں توڑنا حریف ٹیموں کے لئے ممکن نہیں رہا ہے جبکہ فرانس بے حد مضبوط ٹیم ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے گول کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسرا سیمی فائنل میچ ہندوستانی وقت کے مطابق آج رات ٹھیک ساڑھے بارہ بجے (مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے) شروع ہوگا۔