آندھراپردیش
وشاکھاپٹنم میں سڑک حادثہ، دو نوجوان ہلاک
اس حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 17سالہ اجئے راج اوراتنی ہی عمر کے منوج کمار کے طورپر کی گئی ہے۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم کے قدیم گجواکا جنکشن میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تیزرفتار بائیک چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ بائیک ڈیوائیڈرسے ٹکراگئی۔
اس حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 17سالہ اجئے راج اوراتنی ہی عمر کے منوج کمار کے طورپر کی گئی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔پولیس نے بتایا کہ تیزرفتاری حادثہ کی وجہ بنی۔