حیدرآباد میں 14جون کو یواے ای کے قونصل خانہ کاافتتاح
حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی افراد روزگار کے لیے یواے ای جاتے ہیں۔

حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی افراد روزگار کے لیے یواے ای جاتے ہیں۔
بیشتر افرادسیاحت کیلئے بھی اس خلیجی ملک کا سفر کرتے ہیں تاہم کئی افراد ویزے کیلئے ایجنٹ کی دھوکہ دہی کا شکار ہوتے ہیں۔
ویزاکے مسائل حل کرنے کے لئے یواے ای کے قونصل خانہ کاحیدرآباد میں 14جون کو افتتاح عمل میں آئے گا۔
شہر کے بنجاراہلز میں یواے ای کے قونصل خانہ کاافتتاح 14جون کو عمل میں لایاجائے گا۔
قونصل خانہ کی عمارت جدید ترین ٹکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔ اس نئی عمارت کے افتتاح کے بعد یواے ای کے ویزادرخواست گذاروں کوایک بڑی راحت نصیب ہوگی۔
اگرچہ کہ بنجاراہلز میں 6 ماہ پہلے ہی قونصل خانہ نے اپنے کام کاآغاز کردیاتھا تاہم اپریل سے قونصل خانہ کی خدمات کی پیشکش کی گئی تھی اور اس کا افتتاح 14 جون کو ہوگا۔
حیدرآباد میں یواے ای کے قونصل جنرل عارف النعیم نے کہاکہ یہ قدم حیدرآباد سے بڑے پیمانہ پر ویزاکی طلب کے پیش نظر اٹھایاگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کئی یواے ای کے شہری بھی طبی اور تعلیمی وجوہات کے سبب حیدرآباد کا سفر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یومیہ 200 درخواستوں کے پروسس کے لئے یہ قونصل خانہ قائم کیاگیا ہے تاہم آئندہ چند ماہ کے دوران یومیہ 500 درخواستوں کے پروسس کامنصوبہ ہے۔
اس نئے قونصل خانہ سے نہ صرف تلنگانہ کے ویزا درخواست گذاروں کو راحت نصیب ہوگی بلکہ تمل ناڈو، اے پی اور اوڈیشہ کے ویزادرخواست گزاروں کو بھی اس سے کافی راحت ہوسکے گی۔