جنوبی بھارت

وزیر اعظم نے کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے دینے کا کیا اعلان

ترواننت پورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

ترواننت پورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے ایکس گریشیا دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں لوگوں کی موت سے رنج زدہ ہوں۔

سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ وزیر اعظم ریلیف فنڈ ( پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2،2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔‘‘

اس دوران کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بھی کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ پیر کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

اتوار کی رات ملاپورم کے تانور میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے پانچ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد کی موت ہو گئی۔

ذریعہ
یو این آئی