مشرق وسطیٰ

ایران کے میزائل اور ڈرون حملے، یو اے ای کی شدید مذمت

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک اپنی خودمختاری اور سلامتی کو متاثر کرنے والی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کويت کی وزارتِ خزانہ اور آئل ریفائنری پر ڈرون حملے
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
خیبر پختونخوا میں منکی پاکس سے مزید افراد متاثر
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری


عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یو اے ای نے ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کو خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔


متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک اپنی خودمختاری اور سلامتی کو متاثر کرنے والی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔


حکام نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام کے لیے بین الاقوامی قوانین کا احترام ضروری ہے، تاہم یو اے ای اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔