محمد بن سلمان کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے گفتگو میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی اور یو اے ای کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
ریاض: محمد بن سلمان نے محمد بن زاید سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے گفتگو میں ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی اور یو اے ای کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔
اس سے قبل فجیرہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے، جن کا تعلق ہندوستان سے بتایا گیا ہے اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز میں یو اے ای کی سرکاری تیل کمپنی کے بحری جہاز پر ایرانی ڈرون حملوں کے بعد ایران کی جانب سے چار میزائل بھی متحدہ عرب امارات کی سمت فائر کیے گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں کے بعد فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے اس رابطے کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔