کرناٹک

اوبر کے ڈرائیور کا خاتون پر حملہ‘ ویڈیو وائرل

خاتون نے اپنے بیٹے کو دواخانہ لے جانے اپنے اپارٹمنٹ سے کیاب بک کی۔ جب وہ نیچے اتریں تو اوبر کیاب کو دیکھا اور یہ جانے بغیر اس میں بیٹھ گئی کہ یہ وہ کیاب نہیں جس کی اس نے بکنگ کی تھی۔

بنگلورو: بنگلورو میں غلط کیاب لینے پر خاتون پر اوبر ڈرائیور کے حملے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو بیلاندور پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھوگناہلی محلے میں پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کو شکایات کی کوئی پروا نہیں: کمارا سوامی
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ہنوز فرار
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
ایک ہونہار لڑکی جسے’’جہیز‘‘ نے مار دیا
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)

 خاتون کے شوہر اجئے اگروال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔ چہارشنبہ کی صبح کو خاتون نے اپنے بیٹے کو دواخانہ لے جانے اپنے اپارٹمنٹ سے  کیاب بک کی۔ جب وہ نیچے اتریں تو اوبر کیاب کو دیکھا اور یہ جانے بغیر اس میں بیٹھ گئی کہ یہ وہ کیاب نہیں جس کی اس نے بکنگ کی تھی۔

 جب خاتون کو احساس ہوا کہ یہ اس کی کیاب نہیں تو اس نے نیچے اترنے کی کوشش تاہم ڈرائیور نے گاڑی چلانا شروع کردیا۔ بعد ازاں گاڑی روک کر اس نے اچانک خاتون پراپارٹمنٹ کے احاطہ میں حملہ کردیا۔ ڈرائیور نے لڑکے پر بھی حملہ کیا جو ماں کو بچانے آیا تھا۔

 یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا جو اپارٹمنٹ کے احاطہ میں نصب تھا۔ اپارٹمنٹ کے مکینوں نے خاتون کو حملے سے بچایا۔ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی  اور پولیس نے تحقیقات کرکے واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔