شمالی بھارت

اترکھنڈ میں اسی سال یوسی سی نافذ کردیا جائے گا:چیف منسٹر

دھامی نے پیر کو یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ”ملک میں ہر شہری کے لئے ایک یکساں قانون ہونا چاہئے۔ یہ عوام کا مطالبہ ہے۔ اترکھنڈ نے آغاز کرنے کی تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔

دہرہ دون: چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اترکھنڈ میں یونیفام سیول کوڈ (یو سی سی) اسی برس نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے باہر کے لوگ شناخت کی تنقیح کے بغیر ریاست میں بود وباش اختیار کررہے ہیں جس کے نتیجہ میں آبادیاتی تبدیلی ہورہی ہے جس کو روکنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں
ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
اپوزیشن کی تیسری میٹنگ کی تیاریاں، کانگریس ٹیم ممبئی میں
یکساں سیول کوڈ کو زبردستی مسلط نہیں کیا جاسکتا: مولانا محب اللہ ندوی
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز

دھامی نے پیر کو یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ ”ملک میں ہر شہری کے لئے ایک یکساں قانون ہونا چاہئے۔ یہ عوام کا مطالبہ ہے۔ اترکھنڈ نے آغاز کرنے کی تمام تر تیاریاں کرلی ہیں۔ دستوری گنجائش کے تحت ہم اسی سال ریاست میں یونیفام سیول کوڈ نافذ کردیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے عوام سے یو سی سی کا وعدہ کیا گیا تھا۔ دھامی نے کہا ”حکومتوں کی انتخابات ہارنے کی روایت کو توڑتے ہوئے ہم بھاری خط اعتماد کے ساتھ دوبارہ کامیاب ہوئے۔

 ہمارے تشکیل حکومت کے ابتدائی فیصلوں میں یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے ہم نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پانل نے یو سی سی کا مسودہ تیار کرنے سے قبل 2.33 لاکھ لوگوں اور مختلف تنظیموں‘ اداروں اور قبائیلی گروپوں کی آراء حاصل کی۔

انہوں نے کہا ”شناخت کی تنقیح کے بغیر بیرون ریاست کے لوگ یہاں بس رہے ہیں جس سے آبادیاتی تبدیلی رونما ہورہی ہے۔ اس پر روک لگانا ہوگا۔ چیف منسٹر نے غیر مجاز قبضوں اور جبری تبدیلی مذہب کے خلاف ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے سخت اقدامات کے بارے میں کہا۔