مشرق وسطیٰ

فلسطین-اسرائیل کے حالیہ تنازعہ میں اب تک 36 صحافیوں کی موت

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین-اسرائیل کے حالیہ تنازعہ میں اب تک کم از کم 36 صحافی اور میڈیا کے عملہ کی موت ہوچکی ہے۔

واشنگٹن: صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی (سی پی جے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین-اسرائیل کے حالیہ تنازعہ میں اب تک کم از کم 36 صحافی اور میڈیا کے عملہ کی موت ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

کمیٹی نے کہا کہ ” سی پی جے کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 3 نومبر تک، کم از کم 36 صحافی اور میڈیا کارکنان 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں مرنے والے 10,000 افراد میں شامل ہیں- غزہ اور مغربی کنارے میں 9,000 سے زیادہ فلسطینیوں کی موت کے ساتھ، اور اسرائیل میں 1,400 اموات ہوئی ہيں”۔

اس میں کہا گیا ہے کہ مہلوکین صحافیوں میں 31 فلسطینی شامل ہيں۔

انہوں نے کہا کہ 3 نومبر تک، 36 صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی: 31 فلسطینی، 4 اسرائیلی اور 1 لبنانی۔ 8 صحافیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے؛ 3 صحافیوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے؛ 8 صحافیوں کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔