دہلی

عمرخالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت کی 19 ستمبر کو سماعت

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن جہدکار عمرفاروق، شرجیل امام، گل فشاں فاطمہ اور میراں حیدر کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن جہدکار عمرفاروق، شرجیل امام، گل فشاں فاطمہ اور میراں حیدر کی درخواست ضمانت کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

انہوں نے قومی دارالحکومت میں فروری 2020ء کے فسادات کی مبینہ سازش کے یو اے پی اے کیس میں ضمانت چاہی ہے۔

جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجریا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ انہیں فائل کافی دیر سے ملی۔

جہدکاروں نے 2 ستمبر کے دہلی ہائی کورٹ کے احکام کو چیالنج کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔