دہلی
عمر خالد کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن سابق جے این یو اسکالر اور طلبا جہدکار عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن سابق جے این یو اسکالر اور طلبا جہدکار عمر خالد کی درخواست ِ ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
عمر خالد 2020 کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے جڑے ”سازشی“ کیس میں یو اے پی اے کے تحت ستمبر 2020 سے جیل میں بند ہے۔
جسٹس نوین چاؤلہ اور جسٹس شیلندر کور کی بنچ آج سماعت کرنے والی تھی لیکن بنچ بیٹھی ہی نہیں۔ امکان ہے کہ 25 نومبر کو سماعت ہوگی۔
Photo Source: @RShivshankar