مشرق وسطیٰ

اقوام متحدہ کی ایجنسی کا ریلیف سرگرمیاں روک دینے کا انتباہ

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں نے چہارشنبہ کے دن خبردار کیا کہ فیول کی سپلائی فوری بحال نہ ہوئی تو وہ بہت جلد غزہ پٹی میں اپنی ریلیف سرگرمیاں بند کردے گی۔

رفح(غزہ پٹی): اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیناں نے چہارشنبہ کے دن خبردار کیا کہ فیول کی سپلائی فوری بحال نہ ہوئی تو وہ بہت جلد غزہ پٹی میں اپنی ریلیف سرگرمیاں بند کردے گی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او
اسرائیل غزہ پٹی میں خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے: یو این آر ڈبلیو اے
غزہ کے عوام کا تاریخی صبر جس نے اسلام کا سر بلند کردیا: رہبر انقلاب اسلامی
غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیل کی بمباری، 23 فلسطینی شہید

یہ وارننگ ایسے وقت آئی ہے جب غزہ کے دواخانے اپنے محدود وسائل کے ساتھ زخمیوں کی بڑی تعداد کے علاج کی جدوجہد کررہے ہیں۔

حماس کے زیراقتدار علاقہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے کیونکہ اسرائیلی طیاروں نے کل رات سے چہارشنبہ کی صبح تک بمباری جاری رکھی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کے حملوں میں کئی سرنگیں‘ کمانڈ سنٹرس‘ اسلحہ کا ذخیرہ تباہ ہوا۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے یہ ذخیرہ غزہ کی سیویلین آبادی میں چھپاکر رکھا تھا۔ 7 اکتوبر کے حملہ کے بعد سے اسرائیل کی طرف غزہ سے راکٹ فائرنگ بلاروک ٹوک جاری ہے۔

اسرائیل نے منگل کے دن کہا کہ اس نے کل 400 فضائی حملے کئے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی 23 لاکھ کی آبادی میں 14 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

تقریباً6 لاکھ کی آبادی نے اقوام متحدہ کی پناہ گاہوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ غزہ کے شہریوں کے پاس غذا‘ پانی اور دوائیں ختم ہوتی جارہی ہیں۔

a3w
a3w