مشرق وسطیٰ
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ حقوق صحت کے نمائندہ خصوصی تلالینگ موفوکینگ نے اسرائیل سے زیر حراست کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو رہا کرنے اورنسل کشی کو خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ حقوق صحت کے نمائندہ خصوصی تلالینگ موفوکینگ نے اسرائیل سے زیر حراست کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو رہا کرنے اورنسل کشی کو خاتمہ کرنے کی اپیل کی۔
موفوکینگ نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے بارے میں X پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ایک ڈاکٹر اور اقوام متحدہ کے رپورٹر ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے موفوکینگ نے کہا، "میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ حراست کو ختم کیا جائے اور نسل کشی کا خاتمہ کیا جائے۔”
یا درہے کہ اسرائیلی فوج نے 27 دسمبر کو کمال عدوان اسپتال کا محاصرہ کرتے ہوئے طبی عملے اور زخمیوں کو باہر نکالااور اسپتال کے کچھ حصوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا۔