شمالی بھارت

سیالدہ۔ اجمیر ایکسپریس میں لگی آگ، افراتفری مچ گئی

پولیس ذرائع کے مطابق سیالدہ ٹرین سیالدہ سے اجمیر جارہی تھی۔ ٹرین جیسے ہی بھرواری ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچی تو بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جنرل بوگی میں آگ لگ گئی۔

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے کوکھراج علاقے میں منگل کو سیالدہ۔ اجمیر ایکسپریس کی جنرل ڈبے میں آگ لگنے سے افراتفری مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
پلاسٹک گودام میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی (ویڈیو)
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ سیالدہ سے اجمیر جارہی 12987 سیالدہ۔ اجمیر ایکسپریس میں دوپہر تقریبا 1320بجے بھرواری اسٹیشن کے ٹھیک آگے اسٹارٹ سنگل پر مسافروں نے جنرل کوچ کے باہر ہلکے دھوئیں کی اطلاع دی۔ اس اطلاع پر ٹرین کو روک دیا گیا۔

 اسٹیشن پر موجود ریلوے اسٹاف نے آگ پر جلد ہی قابو حاصل کرلیا اور گاڑی دو بجے منزل کے لئے روانہ ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیالدہ ٹرین سیالدہ سے اجمیر جارہی تھی۔ ٹرین جیسے ہی بھرواری ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچی تو بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جنرل بوگی میں آگ لگ گئی۔

https://twitter.com/RiffatWani_Says/status/1666029033581342721

 آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ زنجیر پلنگ ہوئی اور ٹرین کراسنگ کے قریب روک دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرین کے رکتے ہی مسافر تمام کھڑکیوں اور دروازوں سے چھلانگ لگا کر بھاگنے لگے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریلوے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانا شروع کر دی۔ پولس انسپکٹر ونود کمار موریہ نے بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی مسافر متاثر نہیں ہوا۔