تلنگانہ

غیر مجاز تعمیر، وزیر اعلی تلنگانہ کے بھائی کے مکان پر حیدرا کی نوٹس

تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) کے عہدیداروں نے وزیراعلی ریونت ریڈی کے بھائی تروپتی ریڈی کے مکان کو نوٹس جاری کی ہے۔

حیدرآباد: تالابوں اور جھیلوں کے ایف ٹی ایل و بفرزون حدود میں غیر مجازتعمیرات کو برخواست کرنے کیلئے حال ہی میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل شدہ حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی (حیدرا) کے عہدیداروں نے وزیراعلی ریونت ریڈی کے بھائی تروپتی ریڈی کے مکان کو نوٹس جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
حیدرآباد میں زیرزمین برقی کیبلس کی تنصیب کے منصوبہ کا جائزہ لینے کی ضرورت: ریونت ریڈی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

شہرحیدرآباد کے مادھاپورکی امرکواپریٹیوسوسائٹی میں تروپتی ریڈی مقیم ہیں۔عہدیداروں نے اس بات کو پایا کہ وزیراعلی کے بھائی جس مکان میں مقیم ہیں وہ ایف ٹی ایل کے حدود میں آتاہے،اسی لئے ان کے مکان پرنوٹس چسپاں کی گئی ہے۔

دوسری طرف کاووری ہلز،نیکٹرس کالونی، ڈاکٹرس کالونی،امرسوسائٹی کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے جو ایف ٹی ایل حدود میں آتے ہیں۔

ان نوٹسوں میں کہاگیا کہ یہ عمارتیں غیرمجاز تعمیرات ہیں۔ان نوٹسوں میں واضح کیا گیا کہ اندرون ایک ماہ یہ غیر مجاز عمارتیں منہدم کردی جائیں گی۔

اسی دوران وزیراعلی کے بھائی نے اس نوٹس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ انہوں نے سال 2015میں امرسوسائٹی سے یہ مکان خریدا۔

اس وقت وہ اس بات سے واقف نہیں تھے کہ جو مکان انہوں نے خریدا ہے وہ ایف ٹی ایل حدود میں آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورحیدراکی طرف سے کی جانے والی کارروائی پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔