سوشیل میڈیا

کرناٹک: بیٹے نے ماں کو تیز رفتار ٹرین کے نیچے آنے سے بچالیا (وائرل ویڈیو)

خاتون پلیٹ فارم سے نیچے اتری اور ریلوے پٹریاں عبور کرکے دوسرے پلیٹ فارم تک پہنچنے کی کوشش کررہی تھی کہ بیٹے نے دیکھا ایک مال گاڑی اسی ٹریک پر تیزی سے اس کی ماں کی طرف آرہی ہے۔

کلبرگی: بہادری کا ایک مثالی مظاہرہ پیش کرتے ہوئے، ایک لڑکے نے اپنی ماں کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا جبکہ وہ کرناٹک کے ضلع کلبرگی میں ایک ریلوے پلیٹ فارم تک پہنچنے کی کوشش کر رہی تھی۔

یہ ڈرامائی واقعہ کیمرے میں قید ہو گیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے۔

واقعے کی ایک ویڈیو میں ماں اور بیٹے کو منگل کی شام کلبرگی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون پلیٹ فارم سے نیچے اتری اور ریلوے پٹریاں عبور کرکے دوسرے پلیٹ فارم تک پہنچنے کی کوشش کررہی تھی کہ بیٹے نے دیکھا ایک مال گاڑی اسی ٹریک پر تیزی سے اس کی ماں کی طرف آرہی ہے۔

بیٹے نے فوراً خطرے کو بھانپ کر ماں کو پکڑ لیا اور دونوں بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹرین مہاراشٹر کے ہوتاگی سے آرہی تھی۔

عام لوگوں کی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچانے کی کئی کہانیاں ملک کے تمام حلقوں سے رپورٹ ہوتی رہتی ہیں تاہم ریلوے اسٹیشنوں اور پٹریوں پر پیش آنے والے واقعات اور حادثات میں زیادہ تر قصور لوگوں کا ہوتا ہے جو سیفٹی کی پرواہ کئے بغیر پٹریوں پر آزادی کے ساتھ اِدھر سے اُدھر آتے جاتے ہیں۔

a3w
a3w