حیدرآباد

تالابوں اورجھیلوں پر غیرمجازقبضے۔ 6سرکاری عہدیداروں کے خلاف 2مقدمات

اپنی شکایت میں کمشنرحیدرانے الزام لگایا کہ ان عہدیداروں نے اپنے اعلی عہدیداروں اورعدالتوں کو گمراہ کرتے ہوئے نظام پیٹ کے پرگتی نگر کے ایراکنٹہ تالاب میں غیر مجاز تعمیرات کی مبینہ اجازت دی تھی۔

حیدرآباد:سائبرآبادپولیس نے شہرحیدرآباد کے مختلف علاقوں میں تالابوں اورجھیلوں پر غیرمجازقبضوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر 6سرکاری عہدیداروں کے خلاف 2مقدمات درج کئے ہیں۔یہ مقدمات حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹس مانٹرنگ اینڈ پروٹکشن(حیدرا) کے کمشنرکی جانب سے ان عہدیداروں کے خلاف کی گئی شکایت کی بنیاد پر درج کئے گئے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی کارکنوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ، بنڈی سنجے کی پولیس پر برہمی
آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، کوہلی پر جرمانہ

ایک مقدمہ جس کی ایف آئی آر41/2024 ہے کے تحت پولیس نے چارافرادپی راماکرشناراومیونسپل کمشنرنظام پیٹ،پھول سنگھ ایم آراوباچوپلی منڈل، کے سرینواسلو اسسٹنٹ ڈائرکٹر(اے ڈی)سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس میڑچل ملکاجگری اورسدھیرکمار اسسٹنٹ پلاننگ آفیسر حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (حمڈا) کو ملزمین بنایا ہے۔

اپنی شکایت میں کمشنرحیدرانے الزام لگایا کہ ان عہدیداروں نے اپنے اعلی عہدیداروں اورعدالتوں کو گمراہ کرتے ہوئے نظام پیٹ کے پرگتی نگر کے ایراکنٹہ تالاب میں غیر مجاز تعمیرات کی مبینہ اجازت دی تھی۔

ایک اور مقدمہ میں پولیس نے ایم راج کماراسسٹنٹ سٹی پلانرسرکل 21چندانگرجی ایچ ایم سی اوراین سدھانش ڈپٹی کمشنر سرکل 21چندانگرکو ملزم بنایاہے کیونکہ وہ ارلہ کنٹہ تالاب کے علاقہ میں غیرمجاز تعمیرات کی اجازت دینے کیلئے ذمہ دارہیں۔سائبرآبادپولیس کے معاشی جرائم کے شعبہ کی جانب سے ان مقدمات کی جانچ کی جارہی ہے۔

a3w
a3w