حیدرآباد

زو پارک کے داخلہ ٹکٹ میں اضافہ کی شدید مذمت

سینئر کانگریس قائدین جی کنہیا لعل اور راجیش کمار نے نہرو زوالوجیکل پارک کی داخلہ فیس میں اضافہ پر ریاستی حکومت اور محکمہ جنگلات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائدین جی کنہیا لعل اور راجیش کمار نے نہرو زوالوجیکل پارک کی داخلہ فیس میں اضافہ پر ریاستی حکومت اور محکمہ جنگلات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
زو پارک تا آرام گھر فلائی اوور کی تعمیر میں سست رفتاری

اپنے ایک صحافتی بیان میں جی کنہیا لعل نے کہا کہ نہرو زو پارک ایشیاء کا سب سے بڑا زو پارک ہے۔ زو پارک میں ریاست‘ ملک و بیرون ملک کے ہزاروں سیاح اور مقامی لوگ سیرو تفریح کے لئے زو پارک آتے ہیں۔

محکمہ جنگلات اور زو پارک کے عہدیدار من مانی فیصلہ کرتے ہوئے زو پارک کے داخلہ ٹکٹ میں بھاری اضافہ کرتے ہوئے زو پارک کو تجارتی ادارے میں تبدیل کردیا۔

ابتداء میں زو پارک میں داخلہ فیس 2 روپے تھی کئی برسوں بعد حکام نے داخلہ فیس کو بڑھاکر 5 روپے کردیا۔ جس پر عوام نے شدید اعتراض کیا تھا۔

جس پر حکام بتدریج معمولی اضافہ کرتے تھے۔ گزشتہ چند برسوں سے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے داخلہ فیس میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔