حیدرآباد

بنگلہ دیش كے غیر مجاز امیگرنٹس : پولیس چوکس، سکندرآباد اور نامپلی اسٹیشنوں میں ٹرینوں کی چیکنگ

پڑوسی ملک میں افراتفری کی صورتحال کے دوران بنگلہ دیشی غیر قانونی تارکین وطن کے ممکنہ طور پر شہر حیدرآباد میں داخلے کو روکنے کیلئے سٹی پولیس چوکس ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: پڑوسی ملک میں افراتفری کی صورتحال کے دوران بنگلہ دیشی غیر قانونی تارکین وطن کے ممکنہ طور پر شہر حیدرآباد میں داخلے کو روکنے کیلئے سٹی پولیس چوکس ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
حج ہاوز میں عازمین حج کے قیام و طعام کے انتظامات کا جائزہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں
ہندوستان فرار ہونے سے قبل حسینہ واجد نے استعفیٰ دیا یا نہیں؟ بیٹے کا نیا دعویٰ

کولکتہ سے آنے والی ٹرینوں کی چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ان ٹرینوں سے آنے والے بنگلہ دیشیوں کے داخلہ کو شہر میں روکا جاسکے۔ انٹلیجنس ایجنسیوں کی ہائی الرٹ نوٹس کے بعد سٹی پولیس حیدرآباد کی ٹیمیں سکندرآباد، نامپلی ریلوے اسٹیشنوں میں ٹرینوں کی تلاشی لے رہی ہیں۔

مزید براں پولیس شہر کے ان مقامات کی بھی تلاشی لے رہی ہے جہاں سابق میں غیر قانونی تارکین بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حیدرآباد، سائبر آباد اور رچہ کنڈہ، کمشنریٹس کی پولیس کو انتہائی چوکس کردیا گیا ہے۔

علاوہ ان کمشنریٹس پولیس کو بالا پور، کاٹے دھن، میلار دیو پلی، فلک نما، اور پہاڑی شریف جیسے علاقوں میں الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان علاقوں میں مقیم افراد سے کہا گیا ہے کہ اجنبی مشکوک افراد کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔

ذرائع نے بتایا کہ چند مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے۔ سابق میں چند روہنگیائی اور بنگلہ دیشی افراد یہاں ان علاقوں میں پائے گئے اور وہ یہاں مقیم ہوگئے۔ یہ افراد، ٹھیلا بنڈی کاروبار یا صنعتی یاتعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ان میں چند غیر مجاز طور پر بنگلہ دیش جاکر پھر دوبارہ ہندوستان واپس آچکے ہیں۔

رواں سال فروری میں کھمم ٹاؤن میں پولیس نے مسکان آپریشن کے تحت5نابالغ بنگلہ دیشیوں کو بچالیا تھا۔ ایک این جی او کی مدد سے ان نابالغ5 بچوں کو ان کے وطن بنگلہ دیش واپس روانہ کردیا گیا علاوہ ازیں کھمم میں غیر مجاز طور پر مقیم4 بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ان دونوں کے پاس سے مبینہ طور پر پاسپورٹ، آدھار کارڈ، پان کارڈ، اورووٹر آئی ڈی کارڈ پائے گئے جو بتایا جاتا ہے کہ فرضی دستاویزات کے ذریعہ ڈاکومنٹس بنائے گئے۔ حالیہ دنوں ایک کمسن کے بشمول4بنگلہ دیشی سکندرآباد سے گرفتار ہوئے ہیں۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے یہاں آئے ہیں جو چندرائن گٹہ میں رہتے ہیں، مگر پولیس کے چندرائن کٹہ پہونچنے سے قبل غیر قانونی طور پر مقیم، یہ افراد فرار ہوگئے۔ چند غیر مجاز امیگرینٹس، دوسرے بنگلہ دیشی افراد کو یہاں لانے کیلئے بطور ایجنٹ کا کام کرنے لگے ہیں۔ ہر ایک بنگلہ دیشی، ہندوستان میں غیر مجاز داخلہ کیلئے ایجنٹوں کو 5ہزار سے 6 ہزار روپے ادا کرتا ہے۔

a3w
a3w