بین الاقوامی

تاریخ کے جھروکوں سے۔ 29 مارچ کو کیا کچھ ہوا تھا

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندستان اور عالمی تاریخ کے اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1552۔سکھوں کے دوسرے گرو اور گرمکھی رسم الخط کے ایجاد کردہ گرو انگددیو کا انتقال ہوا۔

1561۔مغل بادشاہ اکبر نے مالوا پر حملہ کرکے سلطان باز بہادر کو شکست دی۔

1745 ۔برطانیہ کے پہلے وزیراعظم رابرٹ وال پول کا انتقال ہوا۔

1792۔سویڈن کے شاہ گسافو سوئم کا قتل ہوا تھا۔

1798۔سوئزرلینڈ میں جمہوریت کا قیام ہوا ویسٹ انڈیز میں ڈنمارک اور سویڈن کے جزائر پر اسیروز 1801 میں برطانیہ نے قبضہ کرلیا۔

1804۔ہیتی میں ہزاروں سیاہ فاموں کا قتل کیا گیا

1830۔اسپین کے شاہ فرڈینڈ ہفتم نے خواتین کو بھی تخت کا جانشیں بنانے کا حکم دیا۔

1848۔دنیا کے سب سے اونچے پانی کے چشمہنیاگرا میں برف جمنے سے 30 گھنٹے تک پانی کی سپلائی بند رہی ۔

1849۔مہاراجہ دلیپ سنگھ تخت سے دستبردار ہوئے اور ایسٹ انڈیا کمپنی نے پنجاب پر قبضہ کرلیا۔

1849۔برطانیہ نے ایف وینن جزیرہ یونان کو سونپ دیا۔

1857۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی 34 ویں ریجمنٹ کے منگل پانڈے نے کلکتہ کے نزدیک برطانوی حکومت کے خلا ف بندوق سے گولی چلاکرفوجی بغاوت کی شروعات کی۔

1859۔ برطانوی حکومت نے بہادر شاہ دوئم کو ملک میں ہونے والی بغاوت کے لئے قصور وار قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرکے رنگون (برما) بھیجا۔

1867۔امریکی کانگریس نے ’لنکن میموریل‘ کو منظوری دی۔

1871۔مہارانی وکٹوریہ نے لندن میں ’البرٹ ہال‘ کا افتتاح کیا۔

1901۔آسٹریلیا میں پہلے انتخابات ہوئے تھے۔

1912۔قطب جنوبی پر پہنچنے والے برطانوی مہم جو رابرٹ فالکن کا انتقال ہوا تھا۔

1914۔شری اروند آشرم کی ماں پہلی بار ہندستان آئیں۔

1924۔ فرانس میں ریمنڈ پروائنکور کی تیسری وزارت نے اپنا کام کاج شروع کیا۔

1929۔ بالی ووڈ کے مشہور ادا کار اتپل دت کا جنم ہوا۔

1946 ۔گولڈ کوسٹ میں نیا آئین نافذ کیا گیا۔

1947۔ فرانسیسی قبضے کے خلاف مدغاسکر میں بغاوت شروع ہوئی۔

1947۔میکسیکو میں تقریباََ 12 ہزار امریکی فوجی قیدی بنائے گئے۔

1954۔دہلی میں نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ کھولا گیا۔

1966۔باکسر محمد علی نے 15 برس کی عمر میں ہیوی ویٹ باکسنگ کا خطاب جیتا۔

1967۔فرانس نے پہلی ایٹمی آبدوز کو سمندر میں اتارا۔

1970۔ہندوستانی سرکار نے درج فہرست ذات و قبائل کیلئے سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن 5۔12 سے بڑھاکر 15 فیصد کردی گئی۔

1972 ۔بولیویا نے روسی سفارت خانہ کے 117 ملازموں کو نکال دیا۔

1974 ۔ امریکی خلائی طیارہ میرنر۔10نے پہلی بار نزدیک سے عطارد کی تصویر لی۔

1977 ۔ہتھیاروں پر کنٹرول اور دیگر سفارتی مسائل کے حل کے لئے امریکہ اور سوویت یونین نے کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔

1987۔ہیتی میں عوام نے ریفرنڈم کے ذریعے نئے آئین کو منظوری دی۔

1988۔کابل میں ایک گاڑی میں ہوئے دھماکہ میں کئی سوویت فوجی ہلاک ہوگئے۔

1989۔امریکہ جانے کے لئے چیکوسلواکیہ کے دو جوانوں نے ہنگری کے ایک طیارے کو اغوا کرلیا۔

1990۔آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کو عام چناوو میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔

1991۔اٹلی کے وزیراعظم گویولیو اندریوتی نے استعفی دے دیا۔

2003۔جان لیوا بیماری سارس کی کھوج کرنے والے عالمی تنظیم صحت کے ڈاکٹر کارلو اوربانی خود اس کا شکار ہوگئے۔

2004 ۔کام کی جگہ پر تمباکونوشی کو ممنوع قرار دینے والا آئرلینڈ پہلا ملک بنا۔

2008 ۔55 ملکوں اور 370 شہروں نے توانائی کے تحفظ کے لئے پہلی بار ارتھ آور کا آغاز کیا۔

2010 ۔امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ستمبر 2008 میں ہونے والے معاہدے میں دیئے گئے نیوکلیائی ایندھن کی ریپروسیسنگ کے پہلو پر امریکی انتظامیہ نے رضامندی کا اعلان کیا۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w