سوشیل میڈیاکرناٹک

ماں کی موت سے بے خبر بیٹے نے نعش کے ساتھ 2 دن گزاردیے، رلادینے والاواقعہ

لڑکے نے سوچا کہ ماں محوخواب ہے اور اس سے برہم ہونے کی وجہ سے اس کی بات نہیں کررہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ 44سالہ انماں کی موت 26/ فروری کو اپنے مکان میں لو شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔

بنگلورو: بنگلورو کے آر ٹی نگر محلے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 14سالہ لڑکے نے اپنی مردہ ماں کے ساتھ دو دن گزاردیے۔ پولیس کے مطابق لڑکا بے خبر تھا کہ اس کی ماں کی مرچکی ہے۔

 لڑکے نے سوچا کہ ماں محوخواب ہے اور اس سے برہم ہونے کی وجہ سے اس کی بات نہیں کررہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ 44سالہ انماں کی موت 26/ فروری کو اپنے مکان میں لو شوگر اور بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوئی۔ چوں کہ حالت نیند میں اس کی موت ہوئی لڑکے نے سوچا کہ اس کی ماں سورہی ہے۔

انماں کا شوہر ایک سال قبل گردے ناکارہ ہونے کی وجہ چل بسا تھا۔ اس مکان میں صرف ماں اور بیٹا مقیم تھے۔ لڑکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھیلنے گھر سے نکلتا اور پھر گھر واپس ہوجاتا تھا۔ وہ اپنے دوست کے گھر کھانا کھاتا تھا۔

دو دن تک لڑکے کا یہی معمول رہا اور 28/ فروری کو اس نے اپنے والد کے دوست کو بتایا کہ اماں دو دن سے اس سے بات نہیں کررہی ہے۔ خطرے کو بھانپ کر وہ دونوں فوری وہاں پہنچے اور اسے مردہ پایا۔ آر ٹی نگر پولیس کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔