کھیل

سن رائزرس حیدرآباد نے ناقابل یقین بلے بازی کی: کےایل راہل

راہل کے مطابق، اگر ان کی ٹیم اسکور بورڈ پر 250 کا ہندسہ بھی چھو لیتی، تب بھی یہ ممکن ہے کہ حیدرآباد اس ہدف کو حاصل کر لیتی۔

حیدرآباد: لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کی اوپننگ جوڑی ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما نے جس طرح کی ناقابل یقین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اسے دیکھ کر ایسا معلوم ہورہاتھا کہ ان کے لئے 250 کا اسکور بھی کم پڑجاتا۔

متعلقہ خبریں
مجھے اس سیزن میں صحیح مواقع نہیں ملے: عمران ملک
کے ایل راہول نے آر سی بی میں واپسی کا اشارہ دیا
نوین الحق نے کوہلی‘کوہلی کے نعروں پر خاموشی توڑی
یشسوی اور رنکو سنگھ ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کے حق دار: روی شاستری
جوفرا آرچر کی جگہ کرس جارڈن ممبئی انڈینس میں شامل

چہارشنبہ کو لکھنؤ اور حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد راہل نے کہا، ’’میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ ہم نے ٹی وی پر اس قسم کی بیٹنگ دیکھی تھی لیکن آج جو ہوا وہ ناقابل یقین تھا۔

میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا کہ وہ دونوں (ہیڈ اور ابھیشیک) کتنی اچھی طرح سے گیند کو ہٹ کر رہے تھے۔ ہر گیند ان کے بلے کے بیچ میں لگ رہی تھی اور مجھے لگتا ہے کہ بڑے شاٹس مارنے کی اس صلاحیت کے پیچھے ان کی سخت محنت چھپی ہوئی ہے۔

راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم نے بہت کم اسکور کیا تھا۔ راہل کے مطابق، اگر ان کی ٹیم اسکور بورڈ پر 250 کا ہندسہ بھی چھو لیتی، تب بھی یہ ممکن ہے کہ حیدرآباد اس ہدف کو حاصل کر لیتی۔ حیدرآباد کے بلے بازوں کے سامنے لکھنؤ کا تیز گیند بازی اٹیک ناکام ثابت ہوا، نیز اسپنرز کی کارکردگی بھی تسلی بخش نہیں رہی۔

پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ہیڈ نے کہا کہ میں نے کچھ عرصے سے اسپن پر سخت محنت کی ہے۔ اسپن ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئندہ ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھی بڑا کردار ادا کرنے جا رہی ہے۔