انٹرٹینمنٹسوشیل میڈیا

منور فاروقی نے بگ باس 17 کی ٹرافی اپنے نام کرلی

آخرکار بگ باس 17 کا فاتح مل گیا۔ منور فاروقی نے بگ باس 17 کی ٹرافی جیت لی ہے۔ ابھیشیک کمارکا منور فاروقی کے ساتھ سخت مقابلہ تھا لیکن کم ووٹنگ کی وجہ سے وہ (ابھیشک) پہلے رنر اپ رہے۔

ممبئی: آخرکار بگ باس 17 کا فاتح مل گیا۔ منور فاروقی نے بگ باس 17 کی ٹرافی جیت لی ہے۔ ابھیشیک کمارکا منور فاروقی کے ساتھ سخت مقابلہ تھا لیکن کم ووٹنگ کی وجہ سے وہ (ابھیشک) پہلے رنر اپ رہے۔

متعلقہ خبریں
کلرس ٹی وی نے ’بگ باس 17‘ کی ابتدائی تاریخ کا اعلان کردیا

 منور فاروقی نے بگ باس 17 کے گھر میں کافی سرخیاں بٹوری ۔ کئی مدمقابلوں کے ساتھ ان کی دوستی اور لڑائی بھی دیکھی گئی۔ شو کے دوران منور فاروقی کی ذاتی زندگی بھی خبروں کی زینت بنی رہی۔ تاہم انہوں نے اپنا کھیل کھیلنا بند نہیں کیا اور اب منور فاروقی نے بگ باس 17 کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

بگ باس 17 کے فائنل میں پہنچنے والوں میں انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار، ارون مشیٹی اور منارا چوپڑا کے نام شامل تھے۔ یہ تمام مقابلہ کرنے والے شو میں اپنے کھیل اور حکمت عملی کی وجہ سے خبروں میں تھے۔

ان پانچوں میں سے فائنل ٹرافی کس کو ملے گی اس پر کافی عرصہ سے سسپنس تھا۔ اس سے قبل ابھیشیک کمار نے بتایا تھا کہ اگر وہ شو جیت جاتے ہیں تو وہ سمرتھ کو اپنی پارٹی میں مدعو نہیں کریں گے کیونکہ وہ تھپڑ نہیں مارنا چاہتے۔

منور فاروقی نے بتایا کہ اگر وہ شو جیت جاتے ہیں تو عائشہ کو اپنی کامیابی والی پارٹی میں مدعو نہیں کریں گے۔ انکیتا نے وکی پر تبصرہ کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر شو جیتنے کے بعد انہیں پارٹی کا موقع ملا تو وہ کس کو مدعو نہیں کریں گے۔

انکیتا نے کہا کہ اگرچہ اس نے وکی کا نام لیا ہو گا، لیکن وہ اس کے بغیر پارٹی نہیں کر سکتی، حالانکہ وکی ایسا کر سکتا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے ہی وہ گھر سے نکلی، وکی نے شو کے دیگر بیدخل مقابلوں کے ساتھ پارٹی کی تھی۔

a3w
a3w